پرنٹنگ کا طریقہ کار: آرڈر سے شپنگ تک

آپ جنگل پرنٹنگ اور پبلشنگ میں اپنے مطلوبے پرنٹ کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ جنگل پرنٹنگ ہاؤس مختلف قسم کی خدمات اور پرنٹنگ خصوصیات کو پیش کرتا ہے۔ آپ اپنے مطلوبہ اور فائنل نتائج کے مطابق اپنے پسندیدہ پرنٹنگ خصوصیات کو منتخب کر سکتے ہیں۔ پرنٹنگ سے لے کر پروڈکشن تک آرڈر دینے کے مراحل آسان ہیں اور ہم جنگل مجموعے میں ہر قدم پر آپ کے ساتھ ہیں۔

jangal order

جنگل پریس کی خصوصیات

اعلی پرنٹ کی رفتار
تازہ ترین پرنٹنگ مشینوں کے ذریعے آرڈرز کی تیز رفتار پرنٹنگ اور فوری آرڈرز کو قبول کرنا
اعلی پرنٹ کوالٹی
جدید اور معیاری پرنٹنگ مشینیں اعلیٰ ترین معیار کی پرنٹنگ کی خدمات فراہم کرنے کے لیے
قیمت کی ضمانت
مسابقتی قیمت پر اعلیٰ ترین معیار کی طباعت شدہ مصنوعات کے مقابلے سستی قیمتیں۔

اس پروسیس کے کسی بھی حصے میں جنگل کے ماہرین کا رابطہ آپ سے منقطع نہیں ہو جاتا ہے اور آپ کو ڈیزائن سے لے کر پرنٹنگ، پیکنگ اور شپنگ تک ہر مرحلے میں ضروری معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس پیج پر پرنٹنگ کے پورے مراحل کو رجسٹریشن سے لے کر شپمنٹ تک الگ سے بیان کیا گیا ہے۔

1. آرڈر رجسٹریشن

جنگل مجموعے میں آرڈر رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ “آرڈر رجسٹریشن فارم” کا مکمل کرنا ہے۔

مطلوبہ معلومات کے اندراج کے بعد ہمارے سیلز ماہرین زیادہ سے زیادہ دو ورکنگ ڈے کے بعد آپ سے رابطہ کریں گے اور  آرڈر، اس کی قیمت، کارگو کی نقل و حمل کے آپشنز اور اس پروسیس کو آگے بڑھنے کے طریقہ کے بارے میں بات کریں گے اور وہ آپ کو مطلوبہ پرنٹ حاصل کرنے میں رہنمائی کریں گے۔

ایک اہم پوائنٹ آرڈر کو فائنلائز کرنے کے لیے پرنٹ مشورہ ہے جو جنگل مجموعہ آپ کے لیے فراہم کرے گا۔

ہمارے ماہرین  لمبے برسوں کے دوران طباعت کی صنعت میں علم اور تجربہ حاصل کرکے بہترین آپشن کے انتخاب میں آپ کی رہنمائی کریں گے (پیپر کٹ اور مواد کے انتخاب سے لے کر پیکیجنگ اور شپنگ تک)۔

یہ رہنمائی اس نتیجے پر پہنچتا ہے کہ آپ کو بہترین قیمت میں اعلی معیار  طباعت شدہ مصنوعات مل جائے-

2. پری انوائس کی ادائیگی

جنگل کے سیلز ماہرین سے بات کرنے کے بعد، اگلا مرحلہ انوائس کی تصدیق اور اس کی ادائیگی ہے۔

یہ رقم فائنل لاگت کا کچھ فیصد اور آپ کی پہلی ادائیگی ہے۔

یہ پے منٹ جنگل مجموعے کو اجازت دیتی ہے کہ آپ کے آرڈر کی پرنٹنگ کے عمل کو شروع کرے-

اس مرحلے میں اہم نکتہ یہ ہے کہ ایران میں کرنسی کے شدید اتار چڑھاو کی وجہ سے آپ کے پاس پری انوائس کی ادائیگی کے لیے صرف 48 گھنٹے کا ٹائم ہیں۔

3.پرنٹنگ اور پروڈکشن

پری انوائس کی ادائیگی کے بعد، آپ کے کسٹم پروڈکٹ، پرنٹنگ اور پروڈکشن کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

اس پروسیس کی مدت، پروڈکٹس کی تعداد، آپ کی مطلوبہ خدمات اور استعمال شدہ خام مال کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ جنگل کے سیلز ماہرین آپ کو پروڈکشن کے اختتام کے تخمینہ وقت سے بھی آگاہ کرتے رہیں گے۔

جنگل مجموعے کے سیلز ماہرین اس پروسیس کے تمام مراحل میں آپ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور آپ کو ویڈیو، تصویر یا ای میل کے ذریعے ضروری معلومات بھیجیں گے۔

 

4.فائنل ادائیگی

آپ کے پروڈکٹ کی پرنٹنگ اور پروڈکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد، آرڈر کی تمام تفصیلات آپ سے دوبارہ چیک کی جائیں گی۔

اگر آپ کو منظور ہو تو ہم اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے: فائنل ادائیگی

اس مرحلے پر آرڈر کی فائنل رسید آپ کو بھیجی جائے گی اور ترسیل کی تخمینی تاریخ آپ کو اعلان کیا جائے گا۔

یہ ادائیگی آپ کی ادائیگی کا دوسرا اور آخری مرحلہ ہو گا۔ اس کے بعد کارگو فوری طور پر آپ کی مطلوبہ منزل پر بھیجنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

5.آرڈر کا بھیجنا

فائنل انوائس کی تصدیق اور ادائیگی کے بعد، پروڈکٹ بھیجنے کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

آپ کے پروڈکٹ کی ترسیل کا وقت آپ کے منتخب کردہ پروڈکٹ کی تعداد، نقل و حمل اور شپنگ کے طریقہ کار کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔

جنگل مجموعے کے سیلز ماہرین آپ کو ضروری معلومات بھیجیں گے اور آرڈر کو آپ تک پہنچنے تک آپ سے رابطے میں رہیں گے۔

پرنٹ آرڈر کے بارے میں اکثر پوچھے گئے سوالات

1میں جنگل پرنٹ آرڈرز کے بارے میں کیسے مزید معلومات حاصل کرسکتا ہوں؟

جب آپ آرڈر رجسٹریشن فارم کو مکمل کریں تب جنگل ماہرین آپ سے رابطہ کریں گے اور آپ کی پرنٹ کی درخواست کے مطابق ضروری ہدایات کو فراہم کریں گے۔

آپ جنگل پرنٹنگ ہاؤس کی ویب سائٹ اور آرڈر ٹیب پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے صفحہ پر جا کر آرڈر رجسٹریشن اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں اپنے ممکنہ سوالات کے جوابات کو حاصل کر سکتے ہیں۔

2میں آرڈر رجسٹریشن فارم کو پر کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے معلوم نہیں ہے کہ کچھ سیکشنز میں کون سی معلومات درج کرنی ہے؟

آپ کو تمام سیکشنز کو پر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

صرف ستارے کے نشان والے حصے کو درج کریں۔

جنگل ماہرین آپ سے رابطہ جاری رکھ کر مزید معلومات حاصل کریں گے۔

3• پرنٹنگ کے پورے پروسیس میں آرڈر کی رجسٹریشن سے لے کر شپمنٹ تک کتنا وقت لگتا ہے؟

پرنٹنگ کے پروسیس کی مدت کئی عوامل پر جیسے کہ آرڈر کی نوعیت، تعداد، پرنٹنگ کی پیچیدگی، پرنٹنگ ہاوس اور شپنگ کمپنیز کے مصروف مہینے اور رسید کی ادائیگی کے وقت پر منحصر ہوتا ہے۔

منصوبہ بندی کے ذریعے کچھ وقت ضائع کرنے والے عوامل جیسے مصروف اوقات اور ادائیگی پر قابو پایا جا سکتا ہے اور اس طرح کام تیز ہوجاتا ہے۔

اس کے ساتھ آپ آرڈر کو فائنل کرنے سے پہلے ہمارے ماہرین سے ترسیل کے تخمینی وقت کے بارے بات کر سکتے ہیں-

4• مجھے کیسے علم ہوگا کہ کیا میری طرف سے بھیجی گئی فائل تکنیکی اور بصری طور پر پرنٹنگ کے لیے تیار ہے؟

جب آپ آرڈر رجسٹریشن فارم پر اپنے مطلوبہ پرنٹ فائل کو اپ لوڈ کر لیتے ہیں، جنگل پرنٹنگ ہاؤس کے ماہرین اس کے ڈیزائن کا جائزہ لیں گے۔

اگر پرنٹنگ کے عمل کو ڈیزائن کے حوالے سے چیلنجوں کا سامنا ہے تو آپ کو مطلع کیا جائے گا اور ایک بہتر پرنٹنگ کے لیے فائل کے معیار کو بہتر بنانے کے طریقے کے بارے میں تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

اگر ضروری ہو تو جنگل مجموعے کے ماہر ڈیزائنرز اور گرافک آرٹسٹز اس پرنٹ شدہ فائل کو بہتر کرکے تبدیل کر سکتے ہیں۔

ساری تبدیلیاں آپ کے تعاون اور منظوری کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

5میرا پرنٹ آرڈر آپشنز میں شامل نہیں ہے۔ کیا اسے پرنٹ کرنا ممکن ہے؟

آپ ای میل، فون اور سوشل نیٹ ورکس کے ذریعے جنگل کے مجموعہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو اپنے آرڈر کو پرنٹ کرنے کے امکان کے بارے میں مطلع کیا جاسکتا ہے۔

جنگل کے ماہرین آرڈر پرنٹ کرنے کے امکان کا جائزہ لے کر آپ کو نتیجہ سے آگاہ کریں گے۔

مفت مشاورت

مشورہ درکار ہے؟

اپنا موبائل نمبر درج کریں ہمارے ماہرین جلد از جلد آپ سے رابطہ کریں گے۔